عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری

?️

اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عمران خان جیل میں ہیں، اس وقت پارٹی تو کوئی ہے ہی نہیں، اس وقت پولیٹیکل اسپپیس کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے، مسئلے کا ایک حل یہ ہے پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہوں.

فیصل چوہدری نے کہا کہ پہلے حکومت مذاکرات چاہتی تھی لیکن پی ٹی آئی نہیں چاہتی تھی، اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگادی جائے انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کی اجازت سے ہی ٹوئٹ ہوتی ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے، ایسا نہیں تو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ انکار کردیں کہ اس میں شامل نہیں، تمام ٹوئٹس سلمان اکرم راجہ کی مرضی سے ہوتے ہیں.

فیصل چوہدری نے کہا کہ علی محمد خان کی بات میں وزن ہے صرف سیاسی راہنماﺅ ں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، میں سمجھتا ہوں بھارتی چینل پر جانے کی ضرورت ہی نہیں تھی وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی پر ان لوگوں کو بھی سزا دی گئی جنھوں نے کچھ بھی نہیں کیا، 9 مئی جنھوں نے کیا ان کی نشاندہی کرکے سزا دی جائے. فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ان کے پاس متبادلہ بیانیہ نہیں، جیل کے باہر جو پیغام رساں آتے ہیں ان کو گفتگو کرنے کا طریقہ آنا چاہیے.      

مشہور خبریں۔

غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے

نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے

ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ کا مؤقف،پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ڈسکہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے

احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے

کیا بگرام میں امریکی C-17 طیارے کی لینڈنگ واقعی تھی؟

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے C-17 کال سائن کے ساتھ MOOSE59 کے ساتھ

غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ

ٹرمپ کے جوہری دعوے کی تصدیق ممکن نہیں

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرآب جوہری

یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے