مریم نواز کا پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید خوبصورت، صاف اور جدید بنانے کیلئے جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر مؤثر عملدرآمد کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام منصوبوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود بھی منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کریں گی۔

پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی، ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ ملتان میں 232 کلومیٹر سیوریج لائن، 81 پمپ، 51 جنریٹر اور 64 کلومیٹر شہری سڑکیں تعمیر ہوں گی، جبکہ بوسن روڈ، نشتر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی توسیع اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں سوا 12 ارب روپے سے سیوریج و ڈرینج سسٹم مکمل کیا جائے گا، بھکر میں جدید سیوریج لائن، سولر ڈسپوزل سٹیشن، پارکس اور واک ویز بنائی جائیں گی۔ وہاڑی، شیخوپورہ اور قصور میں صفائی، بیوٹیفکیشن اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے شفاف، بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

 ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب اللہ 

?️ 25 نومبر 2025  ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب

میئر کراچی کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی حمایت کا اعلان

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئرکراچی کے

امریکی حکومت کو 2.8 ٹریلین ڈالر کا خسارہ چیلنج

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2021

تل ابیب میں امریکی سفیر کا پوسٹ فوری طور پر ڈیلیٹ؛ وجہ ؟ 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیو میں امریکا کے سفیر مائیک ہیکابی نے کل ایک

برازیل کی جانب سے اسرائیلی سفیر اور قونصل جنرل کو قبول کرنے سے انکار

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: برازیل کی حکومت نے برازیلیا میں اسرائیلی سفیر کی تقرری

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد

?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان

تل ابیب امریکہ میں اپنی امیج بہتر بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرتا ہے: ہاریٹز

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہاآرتس نے اپنی ایک جامع رپورٹ میں موجودہ دستاویزات

فتح کے کمانڈروں نے مغرب کے منصوبوں کو ناکام بنایا

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:    عراقی سنی علماء کی تنظیم کے سربراہ خالد عبدالوہاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے