?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد ویسے بھی 2 سال گزر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ یہ خواہ مخواہ اپنے اور کارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم نے واضح کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں گے، وزیرِ اعظم نے یہ پیش کش لازماً کسی مشاورت کے بعد کی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسی کے ساتھ انہوں نے جو سلوک کیا اس کے بعد وہ بھی انسان ہیں، ردعمل تو ہو گا، بعض فیصلے سپریم کورٹ میں سیاسی بنیادوں پر ہوتے رہے، قاضی فائر عیسی نے فیصلے قانون کے مطابق کیے، قاضی فائز اس بنیاد کے اوپر نہیں گئے کہ ان فیصلوں پر عوامی سطح پر کیا کہا جا رہا ہے، ہو سکتا ہے کہ قاضی فائز کے ساتھ براسلوک نہ کیا ہوتا تو پی ٹی آئی کو ریلیف مل جاتا۔


مشہور خبریں۔
ایران ڈیل اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران
اگست
کورونا کی خطرناک صورتحال پر صدر مملکت کا اظہار تشویش
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا
اپریل
وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان
مارچ
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیٹوشا
جنوری
جان بولٹن کا نیا وہم؛ جاپان ایران پر دباؤ ڈالے
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو
اپریل
عبرانی میڈیا نے Netanyahu کے مقدمے اور قید سے بچنے کے ممکنہ منصوبوں کی فہرست جاری کی
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ
جولائی
آپریشن غضب للحق: 796 دہشتگرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ، 44 پر قبضہ
?️ 5 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق
اپریل
صیہونی جنرل کے مطابق جنگ میں نیتن یاہو کی 3 اسٹریٹجک غلطیاں
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ممتاز جنرل جیورا ایلینڈ
ستمبر