48 گھنٹوں میں امریکی سپیشل فورسز کے تین فوجیوں کی خودکشی

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے 10 ویں ماؤنٹین وار ڈویژن میں تعینات تین امریکی فوجیوں کی خودکشی کی اطلاع دی، مرنے والوں میں ایک امریکی فوجی افغانستان میں رہا ہے۔
امریکی ملٹری ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک فوج کی ماؤنٹین کمبیٹ فورسز کی 10 ویں ڈویژن جو نیو یارک کے فورٹ ڈرامہ میں قائم ہے ، نے 48 گھنٹوں کے اندر تین امریکی فوجیوں کی مشتبہ موت کی اطلاع دی، ان فوجیوں میں سے ایک افغانستان سے امریکی انخلا کے آخری دنوں میں اس ملک میں موجود تھا ۔

یادرہے کہ ٹیکساس سے آرمی سگنل اسپورٹ کے 21 سالہ ماہر ٹائلر تھامس 16 ستمبر کو موت ہوگئی،اس کے اگلے دن کیلیفورنیا کے 24 سالہ اینجل گرین اور واشنگٹن کے 26 سالہ سکا تپولول نامی دو دیگر فوجی ہیڈ کوارٹر میں مردہ حالت میں ملے گئے،تاہم امریکن ماؤنٹین وار کی 10 ویں ڈویژن ابھی تک موت کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ 10 ویں ڈویژن کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوش جیکس نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تینوں کی موت خودکشی کرنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اینجل گرین 31 ویں انفنٹری رجمنٹ کی چوتھی بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا اور حال ہی میں 6 ستمبر کو افغانستان سے واپس آیا تھا، گرین اور اس کی یونٹ امریکہ کے آخری تکلیف دہ دنوں میں افغانستان میں تھے،10 ویں ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ 10 ویں ڈویژن کے فوجی کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے اور حتمی انخلا کے دوران ہوائی اڈے سے نکل گئے،یہ افغانستان میں اینجل گرین کی دوسری تعیناتی تھی، اسے ایک بار قطر بھیجا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لگاتار تین اموات نے فوج کی ہلاکتوں کو کم کرنے میں مشکلات اور فوجی اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان خودکشی کے خطرے میں اضافہ کیا ہے،یادرہے کہ اس سال کے شروع میں براؤن یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ عراق اور افغانستان جنگوں میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں اور معذور افراد سے چار گنا زیادہ خودکشی کر چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ امریکہ ہمارے لیے ناکارہ اسلحہ

مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا

?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی نہیں رکے گی

?️ 29 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی

مغرب نے صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:    مغرب کے ذرائع ابلاغ نے آج ہفتہ کو خبر

امریکی پولیس نے 13 سالہ نوجوان کو کھلونا بندوق رکھنے پر قتل کر دیا!

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: نیویارک پولیس نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ایجنٹوں

اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انقلاب لانے کا اعلان

?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر

عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو

الجزیرہ کے مجری کا اکاؤنٹ بلاک، وجہ؟

?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ مجری تامر المسحال کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے