چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن

چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن

?️

سچ خبریں:چین نے دو مہنے کے لیے  سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے کی مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد بدبینی، مایوسی، اور سماجی اختلافات سے متعلق مواد کو ہٹانا ہے تاکہ ایک مثبت اور پرامن آن لائن ماحول تخلیق کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد چین کی اجتماعی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔

چین نے سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے کی مہم کے تحت ایک دو ماہ طویل مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی اور چینی خواب کے وژن کو تقویت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے بچے کو سائبر اسپیس سےدور کرو: اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو پر طنز

چین کی ادارہ فضائی مجازی (CAC) نے پہلے اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والی اس مہم کو "ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن” کا نام دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد انٹرنیٹ پر ایک متمدن اور عقلانی ماحول قائم کرنا ہے۔

چین کے اس اقدام کے تحت، ویبو، دوئین، کوایشو اور شیاؤ خونگ شو جیسے پلیٹ فارمز پر بدبینی، افراطی سوچ یا سماجی اختلافات کو بڑھانے والے مواد کو حذف کرنا لازمی ہوگا۔

چین کے اس اقدام کا مقصد آن لائن ماحول کو زیادہ مثبت اور آرام دہ بنانا ہے، تاکہ سماجی ہم آہنگی میں اضافہ ہو اور چینی قوم کا اجتماعی وژن اور امید کو تقویت ملے۔ چین کے ماہرین کے مطابق، یہ مہم سماجی ذہنیت اور معاشی تناؤ کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔

تاہم، بعض سوشیلوجسٹ اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن مواد کا حذف کرنے سے حقیقی معاشی اور سماجی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناراضگی کی علامات کو مٹانے سے حقیقی مسائل کا حل ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ چین کی ڈیجیٹل اسپیس کی ایک پیچیدہ تاریخ ہے جو سیاست، ثقافت اور نئی ٹیکنالوجیز کے اثرات سے تشکیل پایا ہے، حالیہ اقدام چین کی سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے کنٹرول میں ایک نیا سنگ میل ہے، جو ملک کے اجتماعی امن اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:سائبر اسپیس کے انتظام کے لیے انگلینڈ میں ایک متنازعہ منصوبے بندی

اس اقدام سے نوجوانوں کو سماجی دباؤ سے آزاد کر کے محتوا کی تخلیق اور محرک خیالات کی طرف راغب کیا جائے گا،چین کی یہ پالیسی خود کو کمزور محسوس کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک نیا راستہ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ تعمیری اور مثبت مواد پیدا کریں، جو نہ صرف چین کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی نئے تصورات کو اجاگر کرے۔

مشہور خبریں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں مکمل جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے امریکہ کے ایران

امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: اسپینسر ایکرمین نے ماہنامہ نیشین کے لیے ایک مضمون میں

پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی

عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان

افغانستان کی موجودہ صورت حال کو لے کر ٹرمپ اور بائیڈن کی زبانی جنگ

?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:بائیڈن نے ٹرمپ پر طالبان کو بااختیار بنانے کا الزام لگایا

کم جونگ اُن کا جوبائیڈن سے ملاقات کرنے سے انکار، امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

?️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبہالنے کے بعد

ایکس کی بندش قومی سلامتی، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے، وزارت داخلہ کی عدالت میں رپورٹ جمع

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم

مغربی کنارے کے حالات 2005 کے بعد سے سب سے زیادہ خطرناک:صیہونی فوجی عہدہ دار

?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سابق سربراہ نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے