عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں:قمر زمان کائزہ

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں کہ ملک بھر سے لوگ اس جلسے میں شریک ہوئے ۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  عمران خان کے جلسے میں ملک بھر سے لوگ آئے ، اس میں کوئی شک نہیں، انہوں نے  15 دن  پہلے سے جلسے کی تیاری شروع کی ہوئی تھی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومتیں ہیں ،، لوگوں کی آمد ہونی ہی تھی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ  جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لڑائی پارلیمان کے اندر ہے ، سیاست کو سڑکوں پر کرنا چاہیں  گے تو الیکشن کا موقع ہوگا اور ہم وہ بھی ثابت کریں گے ، کیا بلاول بھٹو نے کم پاور شو کیا ، بلاول کراچی سے چلے  اور پورے سندھ میں استقبال کئے ، وہ لوگ ہماری ریلی کے ساتھ تو نہیں آئے ، ہماری ریلی آگے چلتی گئی ، جگہ جگہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا ، بلاول صاحب نے خطاب کیا اور آگے چل دئے ، اگر وہ مجمع بلاول صاحب کے ساتھ ہوتا یا اس سے آدھا بھی ہوتا تو اسلام آباد شہر میں جگہ  کم پڑ جاتی ۔

 دوسری جانب اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہمارے ملک میں باہر کے پیسوں کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیسہ باہر سے ہے لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر یہ پیسہ ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے باہر کے اربوں روپے لیکر حکومت کے خلاف سازش کرنے والے غلاموں کو کامیاب ہونے دیں گے، قوم اور میڈیا سے کہنا چاہتا ہوں کتنی دیر تک ایسے گزارہ کریں گے کہ دھمکیاں مل رہی ہیں، بیرونی سازش کی ایسی بہت سی باتیں ہیں جو مناسب وقت میں بہت جلد سامنے لائی جائیں گی، قوم جاننا چاہتی ہے لندن میں بیٹھا ہوا کس، کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟،

ہمارے پاس ثبوت ہے جو ہر چیز کو ظاہر کر رہا ہے، تفصیل سے بات نہیں کر رہا، نہیں چاہتا میری کسی بات سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچے، میں نے آپ سے پوری بات نہیں کی، مجھے کسی کا ڈرنہیں، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس یہ خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا، جمہوری لیڈر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا عوام میں جاتا ہے، اس لیے آج عوام کو بتارہا ہوں، حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی فتح کی یورپی امیدیں محض وہم: امریکی نائب صدر

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے کہ یورپ

الیکشن کمیشن کا(پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو مئی تک مکمل کرنے کا حکم

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز

?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی

امریکہ غزہ میں جنگ بندی ک خلاف

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان

یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

2025 کے آغاز سے اب تک عراق میں داعش دہشت گرد گروپ کے 19 رہنما مارے گئے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن نے

وزیر اعظم کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں: فردوس عاشق

?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے