?️
تہران (سچ خبریں) ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی قوم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زياد النخالہ نے ایران کے نو منتخب صدر، آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ہنیہ نے ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور فلسطین کاز کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
زیاد النخالہ نے بھی آیت اللہ رئيسی کے لئے کامیابی کی دعا کی اور فلسطین نیز استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے ایران کا شکریہ ادا کیا ۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں آیت اللہ رئیسی نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف سیف القدس جنگ میں بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ۔
ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئيسی نے النخالہ اور ہنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں ایران فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔
انہوں نے غزہ کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مظلوم ، ڈٹی رہنے والی اور بہادر قوم ایک بار پھر کڑی آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنی جد و جہد میں غاصب صیہونی حکومت کو ایک قدم اور پیچھے دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونیوں کے جرائم اور فلسطینی بچوں ، خواتین اور شہریوں کا قتل حالانکہ جرائم پیشہ صیہونیوں کی حیوانیت و بربریت ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غزہ و غرب اردن کے بے آسرا لوگوں کی مظلومیت کا ثبوت ہے لیکن یہ جرائم ، تباہی کی طرف بڑھ رہی صیہونی حکومت کو بچا نہیں پائيں گے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے زور دے کر کہا کہ استقامتی محاذ کے میزائیلوں نے صیہونی حکومت کی سیکوریٹی کی شیشے کی دیوار کی کمزوری کو کسی بھی زمانے سے زيادہ واضح کیا ہے اور فلسطینیوں کے عزم نے صیہونیوں کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ اسرائيل کے نا قابل شکست ہونے کا دعوی ، کتنا بے بنیاد ہے


مشہور خبریں۔
بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا
?️ 6 ستمبر 2025اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا
ستمبر
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
روس نے یوکرین کو کیف پر مزید حملوں کی دھمکی دی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: روسی فوج نے کہا ہے کہ اگر کیف نے روسی
اپریل
کیا ٹرمپ اب بھی نیتن یاہو کا بہترین دوست ہے؟
?️ 29 دسمبر 2025 کیا ٹرمپ اب بھی نیتن یاہو کا بہترین دوست ہے؟ عبری
دسمبر
ڈیووس میں کیسنجر کے یوکرائن مخالف بیانات کی پہیلی کو سمجھنا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ پر ڈیووس سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی تعلقات
مئی
دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے
ستمبر