?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سےکہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔
خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد جلسے میں لہرائے جانے والے خط سے متعلق شاہ محمود کی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نےجوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سےشیئرکیاہے۔
باہر کے پیسے سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر دھمکی دی گئی: وزیراعظم نے خط لہرا دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔
انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان سرپرائز قوم کے سامنے لے آئے۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے ، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئےکہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے ، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کےکہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں لیکن کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہيں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھےگی ۔


مشہور خبریں۔
بارشیں اور سیلاب؛ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4 حلقوں میں الیکشن ملتوی
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر
ستمبر
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری
اکتوبر
آڈیٹر جنرل کا ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو دو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر اعتراض
?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سی ڈی اے
اکتوبر
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
?️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ
اسرائیل کی امریکی حمایت نے عالمی نظم کو متاثر کیا ہے: فیڈان
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فڈن نے ہفتے کے روز صیہونی
ستمبر
پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
اپریل
ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل
جون