عمران خان نے کابنیہ کو دھمکی آمیز خط دکھا دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا۔وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان کو خفیہ خط پر بریفگنگ دی،انہوں نے کہا کہ خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ وزیراعظم نے ارکان کو آگاہ کیا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو زیادہ نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر مشکل وقت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خط کو ڈرامہ قرار دے رہی ہیں ، آج سینئر صحافیوں کو خط دکھاؤں گا ، خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے، خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو بھی دکھاؤں گا ، اتحادیوں کو خط دکھاؤں گا کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں ، خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہوگا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں،لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں ، عدم اعتماد کی تحریک آئینی طریقہ ہے لیکن یہ عدم اعتماد کی تحریک پاکستان کے خلاف سازش ہے ، عدم اعتماد کی یہ سازش باہر سے کی گئی ، ہم نے قربانیاں دیں لیکن بجائے ہمدردی کے ہم پر تنقید کی گئی۔جبکہ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں ، استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا ، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی دیکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے

ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق

?️ 23 جولائی 2021لندن(سچ خبریں) ڈیلٹا ویرینٹ  کے خلاف کون سی ویکیسن زیادہ مؤثر ہے؟

لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم

?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی انفارمیشن یونٹ نے آج اعلان کیا کہ عراقی فضائیہ

جنگ بندی؛ یمنی دلدل سے نکلنے کا راستہ

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام صنعا حکومت اور جارح اتحاد

ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کی سیاسی شوری کے نائب صدر محمود

بائیڈن انتظامیہ کی اقتصادی کارکردگی پر امریکیوں کا اعتماد کم ہوا

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:ایک گیلپ پول سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال کی

صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے