’عمران خان نے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کیلئے کبھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا‘

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کے لیے کبھی بھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں قید سے بچنے اور ملک چھوڑنے کے لیے ’معاہدے‘ کیے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ دونوں رہنما توجہ حاصل کرنے اور میڈیا کوریج کے لیے عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو ’اسرائیل کا اثاثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں عمران خان کی حمایت کی آڑ میں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی سازشوں اور مداخلتوں کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان خان‘ کہتے تھے اور پھر انہیں ’اسرائیلی اثاثہ‘ قرار دینے لگے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو ’فوج کا منصوبہ‘ کہتی تھی اور اب عمران خان کو اسرائیلی اثاثہ قرار دے کر کیا آپ پاکستانی فوج پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے کہنے پر پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے؟

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع کے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف کی جانب سے بار بار ایسے بیانات دیے گئے جن سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ’ناراض سیاسی بچہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کو مسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا سکے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے گروہ نے ملک کی خدمت کے لیے ’اتحاد‘ نہیں کیا بلکہ ان کا مقصد عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر دھکیلنا ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش

🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد

پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ

🗓️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں

اب اسرائیل میں ہمارا کوئی خریدار نہیں رہا، وجہ؟

🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مقبوضہ

ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل

🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف

🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن

طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

🗓️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش

سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز

🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری!

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے