?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور رکن اسمبلی راجہ ریاض نے مطالبہ کیا کہ علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ اور سٹہ بازی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ جہانگیر ترین بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔
عمران خان کو چاہئیے کہ اب جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں اور انصاف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ہم علی ظفر رپورٹ لانے کا مطالبہ اس لیے بھی کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ علی ظفر کی رپورٹ 31 مئی تک آ جائے گی۔ ہماری وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ جلد ازجلد اس رپورٹ کو منگوایا جائے اور پبلک کیا جائے کیونکہ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا چینی کی قیمت میں اضافے یا اسٹاک میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
جہانگیر ترین بے گناہ ہیں ، ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہونا چاہئیے ، جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔راجہ ریاض نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے علی ظفر نے اپنی رپورٹ دے دی ہے کہ جہانگیر ترین بالکل بے گناہ ہیں ان کا کسی قسم کی لین دین میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ گئی ہے ، اس رپورٹ کو وزیراعظم کے علم میں لایا جا چکا ہے، یہ ہماری فتح ہے ہم سرخرو ہوگئے ہیں کیونکہ ہمارے گروپ کا مؤقف کامیاب ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز
?️ 17 ستمبر 2025برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز
ستمبر
کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر
اپریل
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
ترکی کے انتخابات میں کمال قلیچدار اوغلو اردوغان کے حریف
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے پارلیمانی دھڑے
اگست
These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners
?️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ٹرمپ کرسمس سے پہلے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے:امریکی اخبار
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیا عیسوی سال
دسمبر
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
?️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا
جنوری