زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات مقتدر حلقوں کے کہنے پر ہوئی ہے، اور دعویٰ کیا کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے پہلے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ثالث کا کردار ادا کیا جس کے بعد ان کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن مہم میں تنقید پر گلے شکوے بھی کیے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بے جا تنقید کا شکوہ کیا جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا، میاں صاحب اس کو بھول جائیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے انہیں یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے رہے ہیں، لیکن اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کر نا چاہیے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم سے کہا کہ ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری سے وقت مانگا ہے تاکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اس سلسلے میں مشاورت کرسکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے شہباز شریف کو حکومت کے قیام کے لیے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرنے کا کہا تھا۔

علاوہ ازیں آج شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کی باردوی سرنگوں کی زد میں آکر مزید چار یمنی بچے شہید

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بھچائی ہوئی

وزیراعظم کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں اظہار خیال

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ

سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان

صیہونی حکومت کے ہتھیار ڈالنے تک جیلوں کا انتفاضہ جاری رہے گا: العسیرہ تحریک

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک العسیرہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ جیلوں کا

نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے کے سربراہ کی فیملی کے رویوں پر قابل توجہ انکشافات

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے کے

عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار

?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری

سینیٹ: قومی سلامتی میں معاونت کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام

سعودی عرب کی اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے