?️
سچ خبریں:شامی فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرونز کو لاذقیہ کے مضافات میں گرا دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرونز کو لاذقیہ کے مضافات میں واقع اڈے پر مار گرایا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے حمیمیم بیس کے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاذقیہ اور ادلب کے مضافاتی علاقوں میں مقیم دہشت گرد گروہوں نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح حمیمیم بیس کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ڈرون بھیجا ، تاہم اڈے پر موجود فضائی دفاعی نظام نے اسے حملہ کرنے سے پہلے ہی اسے مار گرایا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک اڈے اور آس پاس کے علاقوں میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور یہ اڈہ معمول کے مطابق کام کررہا،درایں اثنا روس کی وزارت دفاع نے بھی گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے وسطی شام میں ایک روسی فوجی تنصیبات کے اوپراڑنے والے ڈرون کو روک لیا ہے، روسی وزارت دفاع کے مطابق پینٹسر-ایس دفاعی نظام نے ڈرون کو نشانہ بنایا اور مار گرایا ، جو حمیمیم ایئر بیس کی طرف جارہا تھا۔
واضح رہے کہ ڈرون مبینہ طور پر صوبہ ادلب سے بحیرہ روم کے ساحل کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ لاذقیہ کے حمیمیم ایئر بیس کی طرف جارہا تھا، تاہم ، پینزر-ایس موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے اسے روک کر تباہ کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ حمیمیم ایئر بیس 2015 میں باسل الاسد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب داعش کے خلاف روسی فوجی کاروائیوں کے اسٹریٹجک مراکز میں سے ایک کے طور پر بنایا گیا تھا،جس کے بعد فضائی اڈے کے اندر موجود تنصیات اور آلات فی الحال روسی فوج کے کنٹرول میں ہیں جو اسے دمشق حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت استعمال کرتی ہے۔
یادرہے کہ شامی حکومت اس بیس کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور روس فضائی دفاع اور بیس اہلکاروں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، اس معاہدے پر 18 جنوری 2017 کو دستخط کیے گئے تھے اور اس کی مدت 49 سال ہے جس میں اس کی مزیدتوسیع کے لیے 25 سال کی شق شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کے بعد تل ابیب کے ساتھ مسقط کے تعلقات ختم
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے ایک مضمون میں غزہ کے عوام کے
دسمبر
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کو تباہ کرنے کے لیے ہزاروں دہشت گرد بھیجے
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: 12 جنوری 2022 بروز بدھ، جزیرہ نما عرب میں حزب
جنوری
برطانوی حکومت میں استعیفوں کا ڈومینو: کیا سٹارمر کے زوال کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے؟
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: برطانیہ میں ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کی وزیر مملکت
مئی
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا
جولائی
عدالت سے نواز شریف کو ضمانت نہیں ملی تو ہمیں انہیں گرفتار کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ایران کی عرب ممالک کو شدید وارننگ، امریکی حملے کو روکنے کا باعث بنی کہ روئٹرز
?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے پانچ معتبر ذرائع کے حوالے
اگست
ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ حتمی ہے
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد
جولائی
عراق میں بدامنی پر بیرونی ممالک کو تشویش کا اظہار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق میں صدر تحریک کی حمایت کرنے والے اور ملکی
اگست