?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے ادارے نہیں بلکہ شخصیات مضبوط ہوئی ہیں۔
رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ سارے وہی لوگ ہیں جنہوں نے 1973ء کا آئین دیا، ان میں سے کسی کو بھی شرم نہیں آئی، قانون سازی کرتے ہوئے قوم اور ملک کے مفاد کو سامنے رکھا جاتا ہے، پوری ترمیم میں قوم اور ملک کے مفاد کا ایک نکتہ نہیں۔
رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ملک کو مضبوط کرنا ہے تو اداروں کو کریں، اس ترمیم سے پارلیمان مضبوط نہیں ہوئی، حکومت آئین کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، اگر ججز استعفے دیتے ہیں تو ریاست ہل جائے گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست زمین بوس ہو چکی ہے، یہ عوام میں جا کر دیکھیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
پروگرام میں موجود ن لیگ کی سینئر رہنما اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ غلط چیزوں کو درست کرنا چاہتے ہیں، جے یو آئی نے ترمیم کی مخالفت کی، یہ ان کا جمہوری حق ہے، جے یو آئی نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی تھی۔
اختیار ولی خان کا مزید کہنا تھا صدر مملکت کو استشنیٰ دینا دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا، ثاقب نثار نے ہمارے وزیراعظم کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر نکالا، استعفے بھی آ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، آئینی عدالت ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع
?️ 30 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے
جون
معصومیت کے دل پر خنجر۔ شہداء میناب وحشی مغرب کے ماتھے پر ایران کی حقانیت کا ثبوت ہیں
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: میناب کے "شجرے طیبہ” اسکول پر وحشیانہ امریکی حملے نے
جون
وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ
مئی
چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت
ستمبر
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
واٹس ایپ نے سرگرمی بتانے کا نیا طریقہ پیش کردیا
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے
نومبر
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی