?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آئے گا اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے علاوہ 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم متوقع ہیں۔
حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کےحوالے سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں، دیگر اہم فیصلوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
کابینہ ارکان کو باضابطہ طور پر اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم پیش کی جائیں گی، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
حکومت اضافی ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے گی، وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہی ہوگا، سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے بلا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن نے بھی بل کے خلاف 11 ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کی ترامیم اعلی عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی کے خلاف ہیں، اپوزیشن نے استثنیٰ کے معاملے پر بھی ترامیم جمع کروائی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے، پاکستان میں حالیہ عرصے میں افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کی جانب سے دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی کے بعد جھڑپیں بھی ہوئیں، جس میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا تھا، پاکستان نے کابل میں فضائی حملے کرکے ہائی ویلیو ٹارگٹ کو ہدف بنایا تھا، تاہم باضابطہ طور پر پاکستان نے فضائی حملے کا اعتراف نہیں کیا۔
دونوں اسلامی پڑوسی ملکوں میں کشیدگی کے بعد دوست ممالک متحرک ہوئے اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا، جس میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا تھا، تاہم معاہدے کے اگلے مرحلے میں پاکستان نے افغان طالبان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے افغان طالبان پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان سرزمین پر موجود گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
قطر کے بعد ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں بھی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے، جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں ثالث ممالک کے وفود پاکستان اور کابل میں بات چیت کے لیے پہنچے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ
جولائی
یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے
مارچ
ٹرمپ اور جن پنگ کے درمیان ملاقات کا امکان بڑھا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی
جولائی
برطانوی سیاست دانوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارا حق ہے:روس
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جون
صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون
دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ
مارچ
نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید
?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید
جولائی