بلوچستان: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

?️

بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر شکر دین عرف عمر خالد بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اس نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، سی ٹی ڈی کا بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مزید چھاپوں کا منصوبہ بھی ہے۔

رواں ماہ 13 اگست کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا، تاہم فورسز نے فوری مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا تھا اور جوابی فائرنگ کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

11 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند رینج میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

جولائی میں بلوچستان کے علاقوں ژوب اور سوئی میں الگ الگ فوجی آپریشنز کے دوران پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ رواں برس دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد تھی جہاں اس سے قبل فروری 2022 میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں ’فائر ریڈ‘ میں 10 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جولائی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں میں مسلسل اور تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا جس میں ملک بھر میں 389 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

سریاب کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ضیا مندوخیل نے بتایا کہ کوئٹہ میں اسپیشل برانچ آفس کے گیٹ پر تعینات اہلکار اختر حسین رات کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ سریاب کے علاقے مل کالونی میں مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

ایس پی نے کہا کہ پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے پولیس لائن منتقل کردی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے خول برآمد کیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 اگست کو اسی طرح کے واقعے میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دیگر 3 زخمی ہو گئے تھے۔

اسی روز (اتوار) رات کو دیر گئے، بلوچستان کے ضلع خضدار میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک سینئر افسر اور ان کی ٹیم کے ارکان نامعلوم افراد کے مسلح حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر نامعلوم حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ

برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ

وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی

?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا

اسرائیلی صحافی نے ٹرمپ سے بھیک مانگنے پر نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی

?️ 14 فروری 2026اسرائیلی صحافی نے ٹرمپ سے بھیک مانگنے پر نیتن یاہو پر کڑی

برطانوی وزیر دفاع کا نیتن یاہو کے خلاف بیان

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے آج ایک انٹرویو میں صہیونی وزیر

وائٹ ہاؤس میں کابل ایئرپورٹ دھماکے کی گونج، امریکی ریپبلکن نے جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

?️ 29 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی گونج

ایران کی خلیج فارس میں سفارتی حکمت عملی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے گزشتہ حکومت سے ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ

عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ کثیرالجماعتی کانفرنس کیلئے تیار

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے