?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کثیرالجہتی اورتنازعات کےحل سے عالمی امن کےحوالے سے اقوام متحدہ میں مذاکرہ ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مباحثے کی صدارت کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازعات حل کے متعلق قرارداد پیش کی۔ سلامتی کونسل کے مذاکرہ کے شرکا نے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو موثر بنانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں، عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، تنازعات کا پر امن حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
?️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
امریکی فوجی اگلے چند دنوں میں عراق سے نکل جائیں گے
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ 12
اکتوبر
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر
جاپان کی ترکی کے زلزلے میں سب سے زیادہ طبی امداد
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد سے
مارچ
غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے
مارچ
خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ