صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیکر آئینی حق سے محروم کیا گیا، اعجاز چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دے کر مجھے آئینی حق سے محروم کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود مجھے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ اور وزارت داخلہ نے مجھے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھا۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق کیسز میں زیرِحراست ہیں۔

9 مارچ کو ہونے والے صداریتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے 8 مارچ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم سینیٹ سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سینیٹر اعجاز چوہدری صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہے کیونکہ جیل حکام نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اسلام آباد بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

جیل حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت اور وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا، اجازت نامہ آنے تک اعجاز چوہدری کو سینیٹ نہیں بھیجا جائے گا۔

9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

بعدازاں ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول اردن سے سعودی عرب کو منتقل کرنے کی کوشش

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حلقوں میں

تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں

افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک

?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے

صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن

لبنان کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش،کیا برطانیہ ملوث ہے؟

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے لبنان

بھوک ہڑتال کے دوران کئی فلسطینی قیدیوں کی حالت بگڑی

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین میں نادی العسیر سنٹر کے وکیل جواد بولس نے

شرپسند پرامن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، آئی جی سندھ

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے