?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، پنڈی والوں کو بتا دیا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں، ایک طرف سارے چور اور دوسری طرف عمران خان اور عوام ہیں، چاہتے ہیں ملک میں جلد شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرئے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی 75 سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی ریلی میں بھرپور شرکت کروں گا، عمران خا ن کے ساتھ عوام ہیں، عوام ہی جیتتے ہیں، عوام اسلام آباد میں دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے، یہ پارٹیاں عمران خان کو دیوار سے لگانے نکلی تھیں، ان 13 جماعتوں کی لکشمی چوک لاہور میں قبر نکلے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں جہاں جاتے ہیں چور کے نعرے لگتے ہیں، ایک طرف سارے چور اور دوسری طرف عمران خان اور عوام ہیں، کل لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگا، عمران خان کل بہت اہم اور تاریخی خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا پتہ نہیں حلقہ کون سا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے کیلئے ملک کے قیمتی اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش کو عوام نے مسترد کردیا، چاہتے ہیں ملک میں الیکشن ہوں۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ئوپر لگا دیئے ہیں، شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ، (کل) اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز گل کے تشدد پرعمران خان کی ٹوئٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں مہنگائی عروج پر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق
جون
کورونا: اسد عمر کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا،
جنوری
مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کے گریٹر اسرائیل کے خواب کو مٹی میں ملا دیا:حسن نصراللہ
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی
مئی
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی
مارچ
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر فوجی راز فاش کر دیے:نیو یارک ٹائمز
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر
اپریل
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو بھی جلدی نہیں:روس
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان
ستمبر