?️
سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق، عرب ممالک کے 87 فیصد شہری اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہیں اور اسے اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
مراکش کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی معلوماتی ویب سائٹ کی روپورٹ کے مطابق دوحہ میں واقع عربی ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز سنٹر نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں 15 عرب ممالک میں کیے گئے اس سروے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکمرانوں کو کہہ دیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
یہ نتائج موریطانیہ، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سوڈان، فلسطین، لبنان، اردن، عراق، سعودی عرب، کویت، قطر اور شام میں حاصل کیے گئے ہیں۔ شام میں یہ بشار الاسد کے نظام کے زوال کے بعد اس قسم کا پہلا سروے ہے۔
اس سروے کے مطابق، 87 فیصد جواب دہندگان نے اپنے ممالک کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی۔ اس کے برعکس، 6 فیصد موافق تھے جن میں سے نصف نے شرط عائد کی کہ کسی بھی تسلیم کرنے سے پہلے ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے۔
حاصل شدہ نتائج کے مطابق، 28 فیصد جواب دہندگان نے اسرائیلی ریاست کو اپنے ممالک کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا، جبکہ 10 فیصد نے امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ بتایا۔
علاقائی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ عرب مشرق کے ممالک میں 53 فیصد جواب دہندگان نے اسرائیلی ریاست کو پہلا خطرہ قرار دیا، جبکہ نیل سہارا خطے میں 38 فیصد جواب دہندگان کا یہی خیال تھا۔
اس کے برعکس، خلیج فارس کے خطے میں صرف 9 فیصد جواب دہندگان نے اسرائیلی ریاست کو اہم خطرہ قرار دیا۔
فلسطین کے معاملے پر، 80 فیصد شرکاء نے زور دیا کہ یہ تمام عربوں کا مسئلہ ہے، نہ کہ صرف فلسطینیوں کا۔ اسی دوران صرف 12 فیصد نے اسے صرف فلسطینیوں کا مسئلہ قرار دیا۔
یہ سروے 2011 سے اس مرکز کے ذریعے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں عرب عوام کی رائے عامہ کے رجحانات کی پیمائش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:افریقی ملک الجیریا کے صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
اس دور میں، جو نویں ورژن سمجھا جاتا ہے، میدانی سروے 40130 افراد کی شرکت سے ذاتی انٹرویوز کے ذریعے کیا گیا۔
یہ سروے اکتوبر 2024 سے اگست 2025 کے درمیان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی
?️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار
جنوری
کیا جبالیا کےخلاف صیہونی جرنیلوں کے منصوبے کامیاب ہوئے؟ صیہونی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہر الیور لوی کا کہنا ہے کہ جبالیا
اکتوبر
پاک چین دوستی دونوں ممالک کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزرائے خارجہ کا اتفاق
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا
اگست
الیگزینڈر کی رہائی واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کرتی ہے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
یوکرین کے صدر نے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ راستے کا خیرمقدم کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے جمعہ کے روز استنبول میں
جولائی
منحوس منگل اور 9 مربع میٹر کا سیل سرکوزی کا منتظر
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی، جو لبیا سے غیرقانونی فنڈز
اکتوبر
پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف
مارچ
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 6 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل