خواتین کے حقِ وراثت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ  

اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ خواتین کے حق وراثت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے  پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق کا دعویٰ مسترد کر دیا اور ریمارکس دئے کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنا حق نہ لیں تو ان کی اولاد دعوٰی نہیں کرسکتی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے بچوں کی جانب سے نانا کی جائیداد میں حق کے دعوے سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‘خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا’۔عدالت کا کہنا تھا کہ ‘خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو ان کی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی’۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ‘قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دیکھنا ہوگا کہ خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا’۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ عیسیٰ خان نامی شخص نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمٰن کو منتقل کی تھی تاہم انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا۔

عیسیٰ خان کی دونوں صاحبزادیوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامے کو چیلنج نہیں کیا مگر ان کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق کا دعوٰی دائر کیا تھا۔ان کی درخواست پر سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے سول کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔اور اب سپریم کورٹ نے بھی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مشہور خبریں۔

روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا

?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی

برٹش کولمبیا میں مزید 93 قبریں دریافت مقامی کینیڈین گروہ انصاف کی تلاش میں

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:   مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مقامی کینیڈین رہنماؤں

اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور

سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری

?️ 3 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے