?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم افتخار احمد” نے ایران کے جوہری تنصیبات پر صہیونی ریاست کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ اقدام خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے خطرناک رویے کے خلاف فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ پاکستانی نمائندے نے ایرانی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ ناصرف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بلکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی قراردادوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
عاصم افتخار احمد نے IAEA سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے حملات کے سلامتی اور صحت پر مرتب ہونے والے اثرات پر گورننگ کونسل اور سلامتی کونسل کو جامع رپورٹ پیش کرے اور ان حملات کی سخت مذمت کرے۔
اس سے قبل، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کی سخت مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلاوجہ اسرائیلی حملے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میں اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایرانی عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے متنبہ کیا تھا کہ یہ خطرناک اور انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور پہلے سے ہی کشیدہ خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ’ابیر گلال‘ سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین
?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد
اپریل
سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے مزاحمتی تحریک کو للکارا ہے
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: ماہرین نے سید حسن نصراللہ کی شہادت اور صیہونی حکومت
ستمبر
لبنان اسرائیل یا معاہدہ یا لبنان کے خلاف امریکی صیہونی سازش؟
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان طے
جون
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
?️ 10 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی
دسمبر
روسی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماسکو میں داعش کی دہشت گردانہ کاروائی ناکام
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی
جولائی
غزہ کے مستقبل کے لیے عربوں کے منصوبے پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب ممالک کے سربراہوں کے غیر معمولی سربراہی اجلاس
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان
فروری