شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ امن و امان کی بات کرے گا ، ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکا کے ساتھ بٹھایا ، پاکستان نے آٹھ سے دس ہزار افراد کو افغانستان سے نکال کر دوسرے ممالک تک پہنچایا، کل دنیا کے 8 انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے، بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے ، بھاتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے اور چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بات کررہا ہے ، مودی پنج شیر کی من گھرت کہانیاں چلا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے ، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں ، پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو ، پورے پاکستان میں کہیں افغان مہاجر کیمپ نہیں ہیں ، جو لوگ چوری چھپے پاکستان آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا ہے لیکن پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم سے متعلق ڈوزیئر جاری کردیا ، جس میں بھارتی فورسزکی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوگیا ، بھارتی فوج نے 2017 سے کیمیکل ہتھیار استعمال کیے جس سے 37 کشمیری جاں بحق ہوئے، جب کہ 2014 سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3 ہزار 850 عصمت دری کے واقعات پیش آئے، 650 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری کردہ ڈوزیئر میں شامل معلومات میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے 6 اضلاع کے 89 گاؤں میں 8 ہزار 652 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جس میں سے 154 قبروں میں 2، 2 افراد جب کہ 23 قبروں میں 17 سے زائد افراد کی لاشیں تھیں ، 10 ہزار کشمیریوں کو جبری لاپتا کردیا گیا، بھارتی فورسز نے 2014 کے بعد سے اب تک 120 کشمیری بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، بھارتی فورسز کی جانب سے استعمال کی گئی پیلٹ گن سے ایک ہزار 253 نوعمر لڑکے نابینا اور 15 ہزار 438 بدترین زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات؛کیا معاہدے ہوئے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب اور اس

تحریک انصاف کے جلسوں میں انٹرنیٹ بندش، آئی ٹی حکام کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا فیصلہ

?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک

 سردار قاسم سلیمانی مظلوم اقوام کے عظیم ہیرو:ترک سیاسی رہنما

?️ 2 جنوری 2026  سردار قاسم سلیمانی مظلوم اقوام کے عظیم ہیرو:ترک سیاسی رہنما ترکی

صیہونی حکومت حماس کے رہنماؤں کو بیرون ملک قتل کرنے کی کوشش میں

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار ٹائمزنے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

امریکی صدارتی مناظرے میں کون جیتا کون ہارا؟ ٹرمپ کی زبانی

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے

فرانس کی وزارت داخلہ پر سائبر حملہ، خفیہ فائلیں اور لاکھوں حساس ڈیٹا چوری

?️ 17 دسمبر 2025 فرانس کی وزارت داخلہ پر سائبر حملہ، خفیہ فائلیں اور لاکھوں

عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی

کورونا: پنجاب میں متاثرہ  علاقوں میں مکمل پابندی کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے