?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ امن و امان کی بات کرے گا ، ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکا کے ساتھ بٹھایا ، پاکستان نے آٹھ سے دس ہزار افراد کو افغانستان سے نکال کر دوسرے ممالک تک پہنچایا، کل دنیا کے 8 انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے، بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے ، بھاتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے اور چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بات کررہا ہے ، مودی پنج شیر کی من گھرت کہانیاں چلا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے ، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں ، پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو ، پورے پاکستان میں کہیں افغان مہاجر کیمپ نہیں ہیں ، جو لوگ چوری چھپے پاکستان آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا ہے لیکن پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم سے متعلق ڈوزیئر جاری کردیا ، جس میں بھارتی فورسزکی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوگیا ، بھارتی فوج نے 2017 سے کیمیکل ہتھیار استعمال کیے جس سے 37 کشمیری جاں بحق ہوئے، جب کہ 2014 سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3 ہزار 850 عصمت دری کے واقعات پیش آئے، 650 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری کردہ ڈوزیئر میں شامل معلومات میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے 6 اضلاع کے 89 گاؤں میں 8 ہزار 652 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جس میں سے 154 قبروں میں 2، 2 افراد جب کہ 23 قبروں میں 17 سے زائد افراد کی لاشیں تھیں ، 10 ہزار کشمیریوں کو جبری لاپتا کردیا گیا، بھارتی فورسز نے 2014 کے بعد سے اب تک 120 کشمیری بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، بھارتی فورسز کی جانب سے استعمال کی گئی پیلٹ گن سے ایک ہزار 253 نوعمر لڑکے نابینا اور 15 ہزار 438 بدترین زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا
مارچ
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری
پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند، عوام اور تاجر پریشان
?️ 23 فروری 2025طورخم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند
فروری
غزہ جنگ میں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے والے صیہونی فوجی
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: 3ماہ گزرنے کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جنوری
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
روس کا دفاعی نظام، یوکرین کے ۹ ڈرون طیارے تباہ کرنے میں کامیاب
?️ 22 جون 2026سچ خبریں: ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اعلان کیا ہے کہ روسی
جون
کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی
?️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف
دسمبر
دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف
?️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
جنوری