?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے اپوزیشن بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام پی این آئی ایل میں ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے، کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے، کیس چل رہا ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف واپس نہیں آئے اور اب یہ بھی جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے کیس میں 15 ملزمان ہیں، جن میں تین مفرور ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف گواہ موجود ہیں، بھاگنے کے علاوہ ان کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں کیس لگا، پہلے ہی ٹکٹ کی بکنگ تھی، کورٹ کے فیصلے کا وزارت داخلہ کو کوئی نوٹس نہیں آیا۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اس لیے واپس آئے کہ انہیں اندازہ تھا کورونا سے تباہی پھیلے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے نوازشریف کو باہر بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، 50 وزیروں میں نے 14 نے حمایت میں، 36 نے مخالف میں ووٹ دیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف 3 دفعہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان سے نہیں ملے، عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ فوج دوسری پارٹیوں سے رابطہ کرتی ہے تو اس میں کیا حرج ہے، پاکستان کے ادارے جب ذہن بناتے ہیں تو پاکستان کے لیے بناتے ہیں، سعودی دورے میں آرمی چیف موجود تھے، ون آن ون ملاقات میں بھی موجود تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ جی ایچ کیو کے گیٹ نمر چار کی پیداوار ہیں، یہ آج انقلابی کیسے بن گئے؟۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ نہ دیں، میری اطلاعات اور اندازہ ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ ڈالیں گے۔


مشہور خبریں۔
بعض مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عربی حکومتوں سے بہت آگے ہیں: یمن
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بعض عرب حکومتوں
جون
یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
صیہونیوں کا فلسطینیوں کی سرزمین پر700 نئے گھروں کی غیر قانونی تعمیر کا منصوبہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
مارچ
چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی
?️ 31 مارچ 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں
مارچ
تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ
?️ 18 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا امریکہ دورہ اور اس کے پیچھے کے مقاصد
?️ 29 اگست 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم آج کل امریکہ
اگست
ترکی نے حماس کے ارکان کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا: صہیونی اخبار
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے آج بدھ کو اطلاع دی ہے
اپریل
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری