?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں اسرائیلی دہشتگردی کی وجہ سے آج ہر مسلمان غمزدہ ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔
گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ عوام کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں،ملکی سرحدو ں کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو بھی قوم دعاؤں میں یاد رکھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ صرف اور صرف ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں،اپوزیشن کے تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باجوود پاکستان پہلے سے زیاد ہ مضبوط اور مستحکم ہے،اپوزیشن کے تمام عزائم 2023تک ناکام ہوتے رہیں گے اور ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
گور نر چوہدری محمدسرور نے اسرائیل کی دہشتگردی سے 150سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف اسلامی ممالک کی صرف مذمت سے کچھ نہیں ہوگا،بلکہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف ددٹوک فیصلہ کن حکمت عملی بنائیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ورنہ ایسے مظالم میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا،کوئی شک نہیں بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام سب سے بڑی دہشتگر دی ہے اورپاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔


مشہور خبریں۔
صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر
یورپ کا لبنان کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے
مئی
امام اوغلو کی گرفتاری اور ملک کی حالت پر ترک تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی کی مارکیٹ ایک بار پھر گڑبڑ کا
مارچ
عرب وزرائے خارجہ کی جھڑپوں کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی جانب واپسی پر تاکید
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی
مارچ
متحدہ عرب امارات میں شباک کا سربراہ بینیٹ کے ساتھ کیا کر رہا تھا؟
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے چینل کان نے اس حوالے سے خبر دی
دسمبر
طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا
?️ 28 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر کچھ وقت
جولائی
فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی
جنوری
اقوام متحدہ کی یورپ سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری روکنے کی اپیل
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے یورپی ممالک
مئی