?️
لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نے شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل نواز شریف بیماری کو بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ 4 ہفتوں میں واپس آجاوں گا لیکن ابھی تک نہیں آئے اور اب شہباز بھی وہی کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت دی تھی نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، شہباز شریف پر کرپشن ،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے الزامات ہیں۔
شہباز شریف کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک جانا چاہتے تھے، شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کا سامنا کریں، ان کی جائیدادیں اور اولاد باہر ہیں، عید بھی وہ باہر منانا چاہتے ہیں۔ علاج معالجےکی آڑ میں یہ لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں،عید پاکستان میں کریں، آپ کو باہر جانے کی کیا جلدی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یکساں قانون کے نفاذ کے لئے جنگ لڑرہے ہیں، نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اصلاحات کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں، وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا، وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپنا وعدہ پورا کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی لانے کے لئے لاک ڈاوَن لگایا گیا ہے، کورونا لاک ڈاوَن لگانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔


مشہور خبریں۔
طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے
جنوری
صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
ستمبر
کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی
اگست
چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین
جنوری
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں
مئی
پاکستان مشکلات میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر
نومبر
توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے
نومبر