?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی شہر شینزن پہنچ گئے، شہباز شریف کی آمد پر اعلیٰ چینی حکام، سفیر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم سے آج کمیونسٹ پارٹی شینزن کے سیکریٹری سے ملاقات کریں گے، شہبازشریف کل پاک چین بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے لیے یہ فورم اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مزید کہا کہ شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے اور پاکستان چین اسٹریٹجک و اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر شینزن جائیں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے مابین شراکت داری کے فروغ کے لیے چین کے شہر شینزن میں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
بیان کے مطابق اس کے علاوہ وہ اعلیٰ سرکاری عہدیداران، مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، بیجنگ میں وزیرِ اعظم عوامی یادگار (پیپلز مانومنٹ) کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم اپنے آخری مرحلے میں چینی شہر شیان جائیں گے، جہاں مقامی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم چین کی زرعی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مشاہدے کے لیے ماڈل فارمز و گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین نہ صرف سی پیک کے دوسرے مرحلے، اسٹریٹجک شرکت داری بلکہ تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، قومی و علاقائی سلامتی، توانائی، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و ہنر اور ثقافتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہء چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مثبت سمت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا
?️ 27 جولائی 202560 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی
جولائی
وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
?️ 21 اکتوبر 2021کابل(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایک روزہ دورے پر کابل
اکتوبر
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی
پاکستانی سیاستدان طالبان کے غیر ملکی مخالفین کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں پاکستان کے سابق نمائندے نے اعلان کیا کہ
اگست
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرینگے۔مریم اورنگزیب
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال کا جواب
جون
ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی
اکتوبر
اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی
نومبر