?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی شہر شینزن پہنچ گئے، شہباز شریف کی آمد پر اعلیٰ چینی حکام، سفیر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم سے آج کمیونسٹ پارٹی شینزن کے سیکریٹری سے ملاقات کریں گے، شہبازشریف کل پاک چین بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے لیے یہ فورم اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مزید کہا کہ شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے اور پاکستان چین اسٹریٹجک و اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر شینزن جائیں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے مابین شراکت داری کے فروغ کے لیے چین کے شہر شینزن میں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
بیان کے مطابق اس کے علاوہ وہ اعلیٰ سرکاری عہدیداران، مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، بیجنگ میں وزیرِ اعظم عوامی یادگار (پیپلز مانومنٹ) کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم اپنے آخری مرحلے میں چینی شہر شیان جائیں گے، جہاں مقامی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم چین کی زرعی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مشاہدے کے لیے ماڈل فارمز و گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین نہ صرف سی پیک کے دوسرے مرحلے، اسٹریٹجک شرکت داری بلکہ تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، قومی و علاقائی سلامتی، توانائی، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و ہنر اور ثقافتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہء چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مثبت سمت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے مادورو کو اقتدار سے کیوں ہٹایا؟
?️ 4 جنوری 2026ٹرمپ نے مادورو کو اقتدار سے کیوں ہٹایا؟ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس
اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کا کابینہ وزراء کے گھروں کے باہر احتجاج،جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2025اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کا کابینہ وزراء کے گھروں کے باہر
اگست
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا
?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی
نومبر
امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے
جولائی
ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے
?️ 30 مئی 2021غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں
مئی
یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اگست
ایران امریکی دباؤ کے سامنے کیوں نہیں جھکتا؟؛ الجزیرہ کا تجزیہ
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنے ایک تجزیے میں جوہری مذاکرات میں ایران کے
فروری
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی