شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

?️

جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ کو مدینہ منورہ سے ساحلی شہر جدہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جدہ آمد پر گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم اراکین بھی ہیں جن میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی شامل ہیں۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون سے مکمل ہوتے ہیںم، سعودی عرب جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا بھی رکن ہے۔

سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمین موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے دورے ان تعلقات کی ایک اہم خصوصیت ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم اور وفد نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسولﷺ پر حاضری دی، جمعۃ الوداع کی نماز مسجد نبویﷺ میں ادا کی اور ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطح کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے

ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں

عراق میں موساد کی دراندازی کی کہانی

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اسرائیلی ادارہ موساد کے صوبہ سلیمانیہ اور کردستان

معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے

دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی

نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں

نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی

امریکہ کے لیے نئی رسوائی، لیبیا کے خلاف ایم آئی 6 اور موساد کے ساتھ گٹھ جوڑ کا انکشاف

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:جیفری اپسٹین سے متعلق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے