سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے اور قیمتوں کے اضافے کا امکان بڑھ گیا ہےاوریہ خدشہ  فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بعد پیدا ہوا ہے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے عوام پر سی این جی بم گرانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کےلیے ریجن تو کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، ریجن ٹو میں میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب شامل ہیں۔

ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ریجن ون کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس قیمت 69 روپے 57 پیسے فی کلو تھی، ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے 63 اے نظرثانی اپیل کی حمایت کردی

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 63

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں

کیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے لبنان اور اسرائیل کے

اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے: شاہ محمود قریشی

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اسرائیلی جارحیت پر

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

?️ 26 اپریل 2021جکارتا (سچ خبریں)  انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے

’سپریم کورٹ کے چند مخصوص ججز اپنی انا پسِ پشت ڈال کر ملک کو آگے لے کر چلیں‘

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 27 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی

?️ 28 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے