?️
پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کا بہادر سپوت بھی جام شہادت نوش کر گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 دسمبر کی رات پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا، کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں خیبر سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اور خوارج کی جانب سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔
یاد رہے 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
اس سے قبل 13 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کیے گئے آپریشن کے دوران 43 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں کارروائی کی تھی، فورسز کی جانب سے مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اسی طرح 9 سے 13 دسمبر تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 سے 13 دسمبر تک بلوچستان میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ
نومبر
ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا، پی ٹی اے
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)
اگست
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت
?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اکتوبر
بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری
?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی
مئی
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ
ستمبر
چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر
ستمبر
بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول
فروری