تحریک انصاف نے ’بلے‘ کا نشان برقرار رکھنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے ای سی پی کی جانب سے ’بلے‘ کو اپنا انتخابی نشان برقرار رکھنے کے لیے 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی اور الزام عائد کیا کہ یہ اقدام پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جسٹس (ریٹائرڈ) نور الحق قریشی نے بذریعہ وکیل بیرسٹر علی طاہر درخواست جمع کروائی، جس میں تمام مدعا علیہان کو آنے والے انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے اور عدلیہ کی نگرانی میں جوڈیشل افسران کی بطور ضلعی رٹرننگ افسر تقرری کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کی ہدایات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری، کابینہ سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کے ذریعے وفاق کو فریق نامزد کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ جواب دہندگان کے درمیان مکمل تعاون تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کا عندیہ دیتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، آزادی اظہار رائے پر قدغن،کنونشن اور ریلی پر پابندیاں، پارٹی رہنماؤں کے گھروں کی مسماری سمیت کئی مشکلات کا سامنا کیا جس کا مقصد جماعت کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا اور اس کے اثر و رسوخ کو روکنے اور اس کے ارکان کے بنیادی حقوق کو دبانے کی منظم کوشش کرنا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں جماعت کو تنبیہ دی گئی کہ اگر انہوں نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے اور 7 دن کے اندر اس کی تفصیلی رپورٹ پیش نہیں کی تو پارٹی اپنا انتخابی نشان کھو دے گی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں شدید تشویش ہے کہ یہ سب کچھ مدعا علیہان کی پسندیدہ پارٹی کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان دینے کے لیے کیا گیا جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 215 (3) یہ کہتی ہے کہ ایک جماعت کو پہلے سے مختص کردہ انتخابی نشان کسی دوسری سیاسی جماعت یا سیاسی جماعت کے اتحاد کو نہیں دیا جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

ترکی کی کمپنیوں کی اسرائیل میں موجودگی

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین ترکی کمپنیوں نے اسرائیل

شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت

?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ

ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن

کفایت شعاری کے دعوے کی نفی، وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری

?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے کفایت شعاری کے دعوے

غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے:کولمبیا کے صدر

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں

امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟ 

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے