?️
پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کا بہادر سپوت بھی جام شہادت نوش کر گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 دسمبر کی رات پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا، کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں خیبر سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اور خوارج کی جانب سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔
یاد رہے 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
اس سے قبل 13 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کیے گئے آپریشن کے دوران 43 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں کارروائی کی تھی، فورسز کی جانب سے مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اسی طرح 9 سے 13 دسمبر تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 سے 13 دسمبر تک بلوچستان میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع
?️ 27 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
مارچ
ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز
اکتوبر
Oka Antara plays police detective in new crime series ‘Brata’
?️ 30 جون 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
معاملات بھارت نے بگاڑے ، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 23 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات
مئی
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر
عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن نئے ڈرامے میں اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور معروف
ستمبر
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون