?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کا بل اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی کی صدارت میں جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے 2 بل منظور کرلیے گئے۔
نینشل فرانزک ایجنسی ترمیمی بل کے تحت قومی فرانزک ایجنسی پروجیکٹ کو قومی فرانزک ایجنسی میں تبدیل کیا جائے گا، قومی فرانزک ایجنسی قائم کی جائے گی، ایجنسی ریسرچ، فرانزک اور اسٹیٹ آف اف دی آرٹ ڈیجیٹل فرانزک محکمے قائم کرے گی جو قومی سلامتی کے معاملات میں معاونت کریں گے۔
قومی فرانزک ایجنسی وفاق، تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کمشیر سمیت ملک کی تمام فرانزک ایجنسیوں، لیبارٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خدمات فراہم کرے گی، ایجنسی ڈیجیٹل فرانزک مواد کو محفوظ کرے گی، قومی فرانزک ایجنسی کا ڈی جی دوہری شہریت کا حامل نہیں ہو گا۔
نیشنل فرانزک ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا چئیرپرسن ڈویژن کا سیکریٹری ہوگا، بورڈ میں آئی جی اسلام آباد، نیکٹا کا نیشل کوآرڈینیٹر، نیشل پولیس بیورو کا ڈی جی شامل ہو گا، فرانزک ایجنسی کو ٹیکسوں سے 5 سال تک استثنی ہوگا، اگر قومی فرانزک ایجنسی کا ماہر یا عملہ جان بوجھ کر یا غفلت سے جھوٹی، غلط یا گمراہ کن رپورٹ پیش کرے گا تو اسے ایک سال تک سزا اور ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
قومی فرانزک ایجنسی کے قیام کا مقصد موجودہ فرانزک لیب کو اپ گریڈ کرنا اور ڈیجیٹل لیب کا قیام ہے، یہ ایجنسی ڈیجیٹل اور سائبر فرانزک کا انضمام کرے گی تاکہ الیکٹرانک الات، ڈیپ فیک، الیکٹرانک جرائم سے نمٹا جا سکے، نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام سے غیر ملکی حکومتوں اور ایجنسیوں پر انحصار کم ہو گا۔
سینیٹ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کو وزارت انسانی حقوق سے وزارت قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، سینیٹ کے اجلاس میں 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے معاملے پر بحث بھی ہوئی۔
سینیٹر عون عباسی بپی نے کہا کہ میں سمجھا تھا، 26 نومبر کے معاملے پر یہاں ماحول سوگوار ہوگا، ہمیں معلوم بھی نہیں تھا کہ شنگھائی کانفرنس ہو رہی ہے، کسی کو پتا بھی نہیں ہو گا کہ بیلاروس کونسا ملک ہے؟ حکومت نے کہنا شروع کر دیا کہ بیلاروس کا صدر آ رہا ہے اس لئے پی ٹی آئی والے احتجاج کر رہے ہیں، یہ کل کو یوگنڈا کے صدر کو بلوالیں گے، مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ایسے لگ رہا تھا جیسے ادکار بدر منیر بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور اور بدنام کر رہی ہے، آپ کو گود نہیں لیا جا رہا اس لئے عاصم منیر برے بن گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ آپ کو گود لے لیں تو آپ کہیں گے جنرل عاصم منیر بہت اچھے ہیں، اسٹیبشلمنٹ سے اپ نے اس لئے بات کرنی ہے کہ شاید وہ آپ کو پھر گود لے لیں اور آپ کی پارٹی سے وزیر اعظم بنا دیا جائے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 95 فیصد وفاقی وزرا تنخواہ نہیں لے رہے، وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2022 میں نادرا نے پک اینڈ ڈراپ اور آپریشنل مقاصد کے لیے 26 کروڑ روپے مالیت کی 35 گاڑیاں خریدیں، جن میں 2 کوچز اور ایک بس تھی۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ کیا پر تعیش گاڑیاں کسی کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے ہیں؟ بعد ازاں سینیٹ اجلاس معمول کی کاروائی کے مطابق جاری رہا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سنبھالی، 2 حکومتی بلز منظور کرانے کے بعد اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف
مئی
غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی اس
جنوری
اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں
فروری
اسرائیل میں سیاسی خانہ جنگی
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر
اگست
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
ہم بدعنوان قیادت اور بے مقصد جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز اسرائیل کے زیمان اخبار میں شائع ہونے
نومبر
غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے: عدنان صدیقی
?️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا
جون
گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
?️ 22 مارچ 2024 گوادر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ
مارچ