?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کشمیریوں کے دل ودماغ میں ہمیشہ کے لئے نقش ہوچکے ہیں اور آج 22 اپریل کی تاریخ ایک اور ہولناک واقعے کی یاد دلاتی ہے جس میں بھارتی فوجیوں نے 1997میں آج کے دن سرینگر کے علاقے واووسہ میں ایک گھر میں زبردستی گھس کر تین بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
میڈیا کے مطابق جن بہنوں کی عصمت دری کی گئی ان کی عمریں 14، 16 اور 18سال تھیں۔فوجیوں نے بیٹیوں کی ماں کو اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایاجب اس نے اپنی بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کی۔گزشتہ 35سال سے خواتین کے خلاف تشدد، ذہنی اذیت، جبر اور ظلم وبربریت کی ان ہولناک کارروائیوں نے علاقے میں لوگوں کی زندگیوں کو ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل کر دیا ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
بھارتی فورسزمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خواتین کو مسلسل جنسی تشدد،اغوا، غیر قانونی گرفتاریوں اور بے حرمتی کا نشانہ بنا کر ان میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔بھارتی فورسز کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)بھارتی فورسز کو جنسی تشدد کے جرائم پر قانونی چارہ جوئی سے استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔بین الاقوامی برادری اس کالے قانون کی مذمت کرتی ہے اور اسے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے اپنی دورپورٹوں میں جبکہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طوپر استعمال کررہا ہے۔علاقے میں مجرموں کے محاسبے کے فقدان اور عصمت دری کے متاثرین کو انصاف کی عدم فراہمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہاہے۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنسی تشدد کے جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کوروکنے کے لیے اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور
جون
ٹنل آف فریڈم کا ہیرو رہا کر دیا گیا؛ محمد العارضہ کون ہیں؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے ہوشیاری کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ
جنوری
حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی
جون
مشرقی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں
فروری
مغرب یوکرین کو مزید جدید ہتھیار بھیجنے پر غور کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے بتایا
ستمبر
نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا
?️ 7 اکتوبر 2025نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر
اکتوبر
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس
فروری
جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم
مئی