?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہو جائے۔
ہمارے کس ایک وزیر پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک سکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے شو ہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔
فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے،اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔ کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی،عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلنا ہوگا،آج ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے،حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے دورے پرنکلے ہیں۔عمران خان آج ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔شیریں مزاری کا کہنا ے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
چین نے امریکہ کو کیا آگاہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے
جون
اب تک غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس
نومبر
سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
دسمبر
عراق کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ڈھانچے میں سوڈانی تبدیلیاں سرفہرست
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک حکم نامے
دسمبر
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری
صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ
نومبر
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے
اپریل
امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج
اگست