سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رہنما فواد چوہدری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہو جائے۔

ہمارے کس ایک وزیر پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک سکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے شو ہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے،اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔ کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی،عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلنا ہوگا،آج ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے،حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے دورے پرنکلے ہیں۔عمران خان آج ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔شیریں مزاری کا کہنا ے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

یمن کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی جانب سے

’یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں‘، اداکاراؤں کے ایوارڈز شوز میں مغربی طرزِ لباس پر خاور ریاض کی تنقید

?️ 23 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے

عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور

?️ 23 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور  کا کہنا ہے

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے خطے کو متحد ہونا چاہیے: حزب اللہ

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں حزب‌الله کے سینئر نمائندے حسن فضل‌الله نے دوحہ

عرب نیشنل کانگریس نے ایران اور مزاحمت کے محور کو سراہا اور فلسطین کی حمایت پر زور دیا

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے اپنے کئی روزہ اجلاس کے اختتام

پشاور: فورسز کی کارروائی میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک

?️ 20 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور محکمہ

ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ترک صدر اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے