?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جدوجہد الگ طرح کی ہوگی تو پھر ہماری تیاری بھی الگ طرح کی ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر ِاعلیٰ کے پی کی جدوجہد الگ قسم کی ہوگی تو پھر دیکھ لیں گے، جب یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون پھر اپنا راستہ چنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ افراتفری، انارکی اور فتنہ پھیلانا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد فتح کروں گا یا کفن میں واپس آؤں گا، اسلام آباد کا فتح ہو جانا کیا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ تحریکِ انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا، دراصل یہ کوئی راستہ اختیار ہی نہیں کرنا چاہتے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا ایک ہی راستہ ہے بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنے کا، 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ 2025ء میں بھی نہیں ہونا تو پھر کب ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی، دوسری طرف جو کچھ کوششیں ہیں، ان میں حکومت مذاکرات کے لیے کیا کر سکتی ہے؟ وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ ملک کے کسی گلی محلے میں احتجاج نہیں ہوگا، یہ نہیں ہو گا کہ کوئی گروہ آ کر اسلام آباد پر قبضہ کر لے۔
اُن کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ تحریکِ انصاف محمود اچکزئی کی بات کی پاسداری کرے گی، کوئی اسلام آباد پر مسلح چڑھائی کرے تو کیا کرنے دیا جانا چاہیے یا روکا جائے؟۔


مشہور خبریں۔
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
روس اور چین کے مقابلے میں بائیڈن کیسے ناکام ہوئے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: چین اور روس سمیت جوہری طاقتوں کے جوہری ہتھیاروں کو
جنوری
اسرائیلی نمائندے کا دعویٰ: ہم نے ٹرمپ کے منصوبے پر بہت سی رعایتیں دیں
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: یروشلم کی قابض حکومت کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی
اکتوبر
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 31 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی
15 جون سے تعلیمی ادارے بند ہو سکتے ہیں
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے اور سکولوں
جون
خانیونس کے محصور ہسپتال میں انسانی تباہی کے آثار
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اپنی ایک رپورٹ میں خان یونس
فروری
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر