سہیل آفریدی کی جدوجہد الگ طرح کی ہوگی تو ہماری تیاری بھی الگ ہوگی۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جدوجہد الگ طرح کی ہوگی تو پھر ہماری تیاری بھی الگ طرح کی ہوگی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر ِاعلیٰ کے پی کی جدوجہد الگ قسم کی ہوگی تو پھر دیکھ لیں گے، جب یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون پھر اپنا راستہ چنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ افراتفری، انارکی اور فتنہ پھیلانا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد فتح کروں گا یا کفن میں واپس آؤں گا، اسلام آباد کا فتح ہو جانا کیا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ تحریکِ انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا، دراصل یہ کوئی راستہ اختیار ہی نہیں کرنا چاہتے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا ایک ہی راستہ ہے بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنے کا، 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ 2025ء میں بھی نہیں ہونا تو پھر کب ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی، دوسری طرف جو کچھ کوششیں ہیں، ان میں حکومت مذاکرات کے لیے کیا کر سکتی ہے؟ وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ ملک کے کسی گلی محلے میں احتجاج نہیں ہوگا، یہ نہیں ہو گا کہ کوئی گروہ آ کر اسلام آباد پر قبضہ کر لے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ تحریکِ انصاف محمود اچکزئی کی بات کی پاسداری کرے گی، کوئی اسلام آباد پر مسلح چڑھائی کرے تو کیا کرنے دیا جانا چاہیے یا روکا جائے؟۔

مشہور خبریں۔

صیہونی عزائم پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس کا انتباہ

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں: تحریک مزاحمت حماس نے امریکی سفیر کے متنازعہ بیانات پر

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی

ایران کے حملوں کا صیہونی معیشت پر اثر

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں اور جنگی حالات میں

مغربی کنارے میں وسیع آپریشن کے لیے نیتن یاہو کا حکم

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کی

مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے

پاکستان آرمی انٹیلی جنس کے سربراہ کا غیر متوقع دورہ افغانستان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی ذرائع نے ہفتے کے روز طالبان کی دعوت پر آئی

میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کردیا

?️ 13 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس، سخت گیر ریپبلکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے