نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک ہی راستہ ہے نواز شریف پاکستان آئیں اور عدالت کی جانب سے دی ہوئی سزا بھگتیں، مریم جرات کرتے ہوئے اپنی اور نواز شریف کی سزاوں کے خلاف التوا لینے کی بجائے روزکی بنیاد پر سماعت کی درخواست دے۔

چچا قومی حکومت اور مریم قومی مفاہمت کی بات کرتی نظر آتی ہے،شین پر میم حاوی ہوگئی ہے،نواز شریف پولومیچ، شادیاں اٹینڈ، پارک میں واک اور وہاں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی شادیاں،پورا خاندان،کاروبار ملک سے باہر ہے تو پاکستان کیا لینے آتے ہیں،اقتدار میں صرف لوٹ مار کرنے آتے ہیں، سیاست کو ن لیگ نے اپنا کاروبار بنا لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اہم ملکی اور سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ  ایون فیلڈ فیصلوں اور سزاں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوئی،ان کی جانب سے 7سال سزا کے خلاف اپیل میں 10مرتبہ التوا لیا گیا،قانون سے بھاگنے کی وجہ کیا ہے، ایک طرف نواز شریف کو سزا ہوئی تو وہ ملک سیباہر بھگوڑے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مریم صفدر، التوا کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط اسی کیس میں لائے اور اپنا مذاق بنواایا تھا،ایوان فیلڈ محلات کی بینفشل آونرر مریم ہیں،مریم نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے جو کہ مذاق بنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق اقتدار میں آ مال بنا، اپوزیشن میں جا تو انتقام کا شور مچا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جولائی 2018میں شریف فیملی کی جانب سے سزاں کے خلاف اپیل دائر کی،کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ التوا کی بجائے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرانے کی بات کرتے،اب یہ کہانی نہیں چلے گی، شہباز پر ٹی ٹیز،مریم پر ایون فیلڈ کیس ہے،انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،ان کا راستہ ایک ہی ہے کہ سزاں کے عمل سے گزریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی ترقی پر کام کررہی ہے،حکومت تمام صحافیوں کے ساتھ ملکر پی ٹی ایم اے پارلیمنٹ میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کا ایک بل بلاول کی قائمہ کمیٹی میں رکا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے

?️ 1 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے /فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: صہیونی ماہرین

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:بہت سے صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے اس بات پر

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، رہائشی برج المشتهی مکمل طور پر تباہ

?️ 5 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، رہائشی برج المشتهی مکمل طور پر

ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: شیخ نعیم قاسم

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:   آج ہفتہ کو لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری

ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف

ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی

?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم

الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے: اعظم سواتی

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن

صنعا حکومت کے ترجمان: یمن کا جواب قریب ہے/ تل ابیب کو ہمارے جواب کا انتظار کرنا چاہیے

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر کے ترجمان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے