سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر

فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی

?️

خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے انہوں نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئےتشویش کا اظہار کیا اور  کہا کہ سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہےتو آئین میں گنجائش موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے آج گھوٹکی کا دورہ کیا ، بعد ازاں وہ خیرپور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، قبائلی جھگڑوں کے باعث قتل عام ہو رہا ہے،سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہےتو آئین میں گنجائش ہے اب وفاق کو سنجیدگی سے رینجرز آپریشن پر غور کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں لا اینڈ آرڈر کا بریک ڈاؤن بہت ہوگیا ہے، کرپشن پر جو آواز اٹھاتا ہے انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، یہ سندھ کے عوام کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ کےلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ کےاندر کام ہوتا نظرآئیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پہلے مرحلے میں سندھ کےعوام کو گھروں کےقریب نادرا دفاتر کی سہولت دینگے اس کے علاوہ لوگوں کی آسانی کیلئے وراثت کےقانون میں تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ وراثت کے مقدمات میں لوگوں کو سالوں دھکےکھانےپڑتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گھوٹکی کےوسائل پرسب سےزیادہ حق یہاں کےعوام کاہے، حکومت سندھ میں کوئی ہے ، جوحلیم عادل کوبڑالیڈربناناچاہتاہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ اورپیپلزپارٹی کی پالیسی ہےنہ کچھ کریں گےنہ کرنےدیں گے، بلاول بھٹواب بھی کہتےہیں ہمیں کام کرنےکےلیےوقت چاہیے، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تھی توبلاول بھٹوپیدابھی نہیں ہوئےتھے۔

 

مشہور خبریں۔

شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی

مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا

?️ 16 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مزید تحقیقات کے لیے فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ

یمن کی موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں:یمنی وزیر خارجہ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یمن بحران کا

دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا حل نکالیں جو سیلاب کی وجہ بنے، وزیر اعظم

?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن

طالبان: امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برے اقدامات برے ردعمل کا باعث بنتے ہیں

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ اگر کابل

صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے