?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث صوبے میں پرائمری تک سکول بند کرنے کی تجویز دے دی گئی، ہفتے میں 2 روز کاروباری بندش اور انڈورڈائننگ پر پابندی کی تجویز بھی دی گئی، زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائےگا۔
اجلاس میں کورونا کیسز کی شرح اور ویکسی نیشن سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت نے پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز دی۔ اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے انڈورڈائننگ پر پابندی اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بند کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی تجاویز ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ریسٹورنٹس سیل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جا سکتی ہے۔ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اورعید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔
ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔ اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں 53 افراد پھانسی کی لائن میں
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز
جون
ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر
مئی
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سابق
اگست
’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان
اپریل
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ایران کے خلاف برطانیہ اور صیہونیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم جانسن نےصیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ
جنوری