سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی، آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق کھلاڑی محمد عامر  اور سابق کپتان وسیم اکرم  نے عوام سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ووٹنگ صرف ہمارا حق نہیں بلکہ یہ ایک طاقت بھی ہے‘۔

انہوں نے عوام کو کل، 8 فروری کو، ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے اچھے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالیں‘۔

دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر محمد عامر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’8 فروری کو ووٹ کاسٹ کرنا مت بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے‘۔

آل راؤنڈر افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پاکستانیوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا بائیکاٹ نہیں کریں بلکہ ووٹ لازمی ڈالیں۔

انہوں نے لکھا کہ ملک اور قوم کے لیے جسے آپ بہتر سمجھتے ہیں انہیں منتخب کریں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایکس پر لکھا کہ 8 فروری پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم دن ہے، ہم سب اپنی تقدیر، اپنے نظام اور طرز زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں اور جب ہم ووٹ دیتے ہیں تو ہم اس طاقت کو بہترین انتخاب کے لیے استعمال کرتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے، اس لیے باہر نکلیں اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں پاکستان زندہ باد۔’

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جگہ جگہ ریلیاں اور سیاسی جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔

ایک جانب ملکی خراب معیشت، دہشت گردی، مہنگائی، کرائم اور دیگر مشکلات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے وہیں کل ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے۔

اسی تناظر میں کرکٹرز سمیت کئی نامور پاکستانی اداکار بھی عوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز

یمنی قیدیوں کو پھانسی دینا سعودی عرب کا جنگی جرم

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک

صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے لیے یمنی مسلح افواج کا نشان

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت

ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان

حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت

مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن

سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ سنیٹر شیری رحمان

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی

حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی ناکامی

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ڈیوڈ شینکر، ریاستہائے متحدہ کے سابق نائب وزیر خارجہ مائیک پومپیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے