روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا چکے ہیں،جلد پہلا آرڈر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں رعایتی نرخوں پر تیل ملے گا،ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ہدف ہے،کوشش ہے جلد جہاز روس سے پہنچ جائے آرڈر کے بعد حتمی تاریخ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں،کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے جیسے جلد فائنل کر لیا جائے گا،تفصیلات ابھی سامنے نہیں لا سکتے پہلے مرحلے میں بڑا کارگو آئے گا۔ قبل ازیں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی،روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔

روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے حتمی بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان روس سے تیل درآمد کے لیے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔ روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کو اعتراض نہیں،پہلا کارگو آنے سے معلوم ہو گا کہ ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

جبکہ مصدق ملک نے کراچی میں پی ایس او ہاؤس میں پٹرولیم ڈیلرز اور کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات آئی ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں،کراچی میں انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں جبکہ ہماری پاس گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں تنازعہ کی شدت پر صیہونی تشویش کا اظہار

?️ 23 اپریل 2022حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی

حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تذلیل؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پاروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان

?️ 6 جون 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ

امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اطلاع دی ہے کہ

سعودی اتحاد کے یمن میں مزارات اور مقدس مقامات پر حملے

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:یمن میں اوقاف کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں مزارات،

وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم

زیلینسکی اور پوٹن کے درمیان جلد ملاقات متوقع

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صدر فرانس ایمانوئل مکرون کا کہنا ہے کہ انہیں توقع

ٹرمپ کس "امن” کی بات کر رہے ہیں؟

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے