دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور میں فسطائیت اپنے عروج پر تھی۔ اور مسلم لیگ ن کے کئی رہنما جیلوں میں قید تھے۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات اور سیاسی عمل جاری رکھنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمارے رہنما جیلوں میں تھے۔ لیکن ہم نے کبھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی تو اہم سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوتے تھے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی دعوت بھی دی تھی۔ مگر جواب میں تضحیک اور مخالفت ملی۔ پی ٹی آئی کی نظر میں صرف وہ ٹھیک باقی سب غلط۔ ہیں۔ ہری پور انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہری پور میں حکومت اور انتظامیہ پی ٹی آئی کی تھی۔ لیکن جیت مسلم لیگ ن کی ہوئی۔ جو ان کے بیانیے کی خود تردید ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر نواز پی ٹی آئی کی نشست جیت کر آج ایوان میں پہنچے ہیں۔ جو ثبوت ہے کہ انتخابی عمل غیر جانبدار ہے۔ پی ٹی آئی صرف میڈیا پر شور مچاتی ہے۔ دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں

اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے

مقبوضہ زمینوں میں شہریوں کے ٹیکس خرچ پر تنقید

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:آئرش حکومت نے اپنی ٹیکس آمدنی کا 4.2 ملین یورو آئرش

اسرائیلی فوج کی صفوں میں شدید احتجاج

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے تین

سالانہ آبی کوٹہ منقطع کرنے کا فیصلہ؛ اردن کو صیہونیوں کی خدمت کا صلہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے

کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی

?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی

عرب، ایران اور ترکی کی مثلث اسرائیل کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے خلاف کھڑی ہوسکتی ہے: المیادین

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: مصری سیاستدان حمدین صباحی نے المیادین کے خصوصی پروگرام "فی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے