?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور میں فسطائیت اپنے عروج پر تھی۔ اور مسلم لیگ ن کے کئی رہنما جیلوں میں قید تھے۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات اور سیاسی عمل جاری رکھنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمارے رہنما جیلوں میں تھے۔ لیکن ہم نے کبھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی تو اہم سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوتے تھے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی دعوت بھی دی تھی۔ مگر جواب میں تضحیک اور مخالفت ملی۔ پی ٹی آئی کی نظر میں صرف وہ ٹھیک باقی سب غلط۔ ہیں۔ ہری پور انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہری پور میں حکومت اور انتظامیہ پی ٹی آئی کی تھی۔ لیکن جیت مسلم لیگ ن کی ہوئی۔ جو ان کے بیانیے کی خود تردید ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر نواز پی ٹی آئی کی نشست جیت کر آج ایوان میں پہنچے ہیں۔ جو ثبوت ہے کہ انتخابی عمل غیر جانبدار ہے۔ پی ٹی آئی صرف میڈیا پر شور مچاتی ہے۔ دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
سلامتی اور قبضہ ایک ساتھ ہیں: سید حسن نصراللہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
اپریل
ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات تناو میں بدل گئی
?️ 26 نومبر 2025 ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات تناو میں بدل گئی امریکی
نومبر
جسٹس عمر عطا بندیال جو ججز کی تقسیم اور سیاسی تنازعات سے بچ نہ سکے
?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ناانصافی کہیں بھی ہو لیکن وہ انصاف کے لیے
ستمبر
اسرائیلی کپ ایک ترک ایگزیکٹو نے بنایا تھا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی کمپنی اسٹاربکس کی اسرائیل کو سپورٹ ابھی بھی خبروں
دسمبر
شہبازشریف کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم
?️ 3 جولائی 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی
جولائی
نیتن یاہو کے دفتر کے خلاف 5 تحقیقاتی مقدموں کی تفصیلات
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن
نومبر
ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے
اکتوبر
پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
?️ 1 اکتوبر 2025پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
اکتوبر