افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء نہیں ہوئی تھی ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں یہ ڈرامہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے رچایا گیا افغانستان نے رویہ نہ بدلا تو ہم تمام شواہد عالمی اداروں اور دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کو فراہم کردیں گے۔

شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان وفد کو مکمل طور پر مطمئن کر کے بھیجا ہے پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فوٹیج اور فون ٹریکنگ کی مدد سے تمام شواہد جمع کیئے ہیں اور انہی شواہد کی بنا پر افغان سفارت خانے سے جواب طلب کیا گیا تھا مگر افغان وزارت خارجہ نے ہمارے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے الزام تراشیاں شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے سفیروں کے خاندانوں کے افراد اپنی نقل وحرکت سے سیکورٹی حکام کو آگاہ رکھتے ہیں اور انہیں نہ صرف پاکستانی قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے بلکہ سفارت خانوں کی اپنی سیکورٹی بھی ان کے ہمراہ موجود ہوتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ افغان وزیرکی صاحبزادی کس مقصد کے تحت گاڑی کی بجائے اکیلی ٹیکسی لے کر نکلی تھیں افغان سفیر نے بارہا پوچھنے پر بھی جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ حال ہی میںافغان سفیر کی بیٹی کا تین زبانوں میں انٹرویو سامنے آیا ہے جو ثبوت ہے کہ اغواءکا ڈرامہ پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں جبکہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف نہ صرف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف دنیا میں چلائی جانے والی میڈیا وار میں بھی دونوں شراکت دار ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے رویہ نہ بدلا تو ہم تمام شواہد عالمی اداروں اور دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کو فراہم کردیں گے۔

دریں سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی رگیں سکڑ رہی ہیں لہذا انہیں ملک واپس آجانا چاہیے نواز شریف واپس آکر بتائیں کے کیا ہو رہا ہے. وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں صرف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے کچھ نہیں ہونا وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں ‘پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں یہ جو مرضی کر لیں کچھ نہیں ہونا انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کے موقف پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اگر یہ کہتے ہیں الیکٹرانک مشین کو نہیں مانتے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

لاگت میں کمی کے باوجود ریلوے ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط

?️ 14 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین

امریکہ نے عراق میں فوجی اور اقتصادی قبضے کا رخ کیا: عراقی سیاست دان

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عراق میں نرم اور فوجی جنگ اور دہشت گردی کے استعمال

متنازع ہتک عزت قانون: صحافتی تنظیموں کا حکومتی تقریبات، وفاقی و صوبائی بجٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متنازعہ ہتک عزت بل کے خلاف صحافی تنظیموں

حزب اللہ جنگ نہیں چاہتی لیکن دفاع کے لیے تیار ہے: شیخ نعیم قاسم

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ

رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار

?️ 15 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران

فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے