?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے مسلما ن ممالک اپنے معاشرت اور معیشت کو مضبوط بناکر عالمی برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہ منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک کے مابین تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں مفادات کو ترجیح حاصل ہے جبکہ اس وقت دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے ایکو ممالک سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس رکن ممالک کے مابین دوستی اور مل کر کام کرنے کے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔صدرِ مملکت نے گزشتہ 60 سے 70 سالوں کے دوران مسلم اُمہ کو درپیش بڑے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز سے بہت نقصان پہنچا ہے۔
عالمی طاقتوں کی باہمی لڑائی کیساتھ ساتھ معاشرتی عدم برداشت سے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کی ایسی تصویر پیش کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ فلسطین اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جائز تحریکوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا گیا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہاکہ مسلمان دنیا کو دیگر مسائل کیساتھ ساتھ اپنے خلاف تعصب کے معاملہ کو بھی اٹھانا چاہیے۔
اس مقصد کے لیے دنیا کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین الاقوامی امور میں مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہاں اخلاقی اقدار کا فقدان نظر آتاہے۔ اس صورتحال میں مسلمان اپنی دینی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت اور اخلاق پرمبنی لیڈر شپ فراہم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایکو ممالک باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں، علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کی اس حوالہ سے بڑی اہمیت ہے جبکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری اس کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام میں ترقی کا قانونی حق حاصل ہے: شیرین مزاری
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کی سابق وزیرِ انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ
اکتوبر
ریویو ایکٹ لاگو ہوا تو ازخود نوٹس والے سب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے، جسٹس منیب اختر
?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے
جون
سام سنگ کا گلیکسی ڈیوائسز میں اے آئی ٹولز دینے کا اعلان
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی
اپریل
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف
جنوری
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست
۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل
فروری