پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن اور استحکام کے حوالے سے تشویش

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن و استحکام کے حوالے سے سخت تشویش ہے، یہ تشویش  امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خلا سے مزید  بڑھ رہی ہے کیوں کہ متحارب افغان گروہوں کے مابین کامیاب مفاہمت کے پہلے سے ہی کم امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ مدھم ہوتے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالانکہ آئندہ چند روز میں بین الافغان مذاکرات کا ایک اور دور ہونے والا ہے، لیکن پاکستانی حکام کسی اہم پیشرفت کے حوالے سے زیادہ پُرامید نظر نہیں آتے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ولیسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمٰن رحمانی سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ‘اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر افغانستان اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایک جامع، ٹھوس اور وسیع تر سیاسی تصفیے پر کام کریں۔

افغان امن عمل میں جمود کے باعث سیکیورٹی خلا کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں اصولوں اور طریقہ کار کے بارے میں سمجھوتے، اور وہ بھی جو معمولی امور پر مہینوں تک بحث کے بعد حاصل ہوا، کے علاوہ معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔

صدر جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکا کی طرف سے طالبان سے 2019 کے معاہدے پر نظرثانی کے اعلان اور امریکی افواج کے انخلا کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے یہ تعطل مزید گہرا ہوا۔پاکستان اور بین الاقوامی برادری نے دونوں فریقین کو تنازع ختم کرنے کے لیے بقیہ مسائل پر بات چیت کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن اب تک کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔

اس ضمن میں ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان نے دیگر چیزوں کے علاوہ عبوری حکومت پر زور دیا تھا لیکن افغان صدر اشرف غنی کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ خیال زور نہ پکڑ سکا۔

مشہور خبریں۔

کابینہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گہری رسہ کشی کی وجوہات کیا ہیں ؟

?️ 10 جون 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کی کابینہ اور اس کی فوج کے درمیان پھیلتے

مظاہروں اور بدامنی کے درمیان امریکی فوجی پریڈ کا انعقاد

?️ 15 جون 2025سچ خبریں:  واشنگٹن کی سڑکوں پر امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ کے

قدس کی حقیقیت کو بدلنے میں صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:   حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات

ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں چمک رہا ہے: نعیم قاسم

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے

ٹرمپ کا خواب اور 20 جنوری کے بعد زلنسکی کے لیے چیلنج؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 20 جنوری 2025 کو امریکہ

طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش

صیہونیوں کی نفسیاتی مشکلات مین روز بروز اضافہ

?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:عبرانی خبر رساں ادارے بوحل نے اسرائیل کی وزارت صحت

کیا امریکی جج ٹرمپ کو سزا دلا پائیں گے ؟

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جج جوآن مرکن نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے